• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری، 2 ماہ گزرنے کے باوجود ذمہ داران کیخلاف انکوائری شروع نہ ہوسکی

لاہور(آصف محمود)سانحہ مری کے کم و بیش 2 ماہ گزرنے کے باوجود ذمہ دار افسران کیخلاف پنجاب حکومت اور اسٹبلشمنٹ ڈویثرن کی طرف سے تاحال کوئی انکوائری شروع نہیں ہوسکی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ظفر نصراللہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی 9 جنوری کو تشکیل دی گئی جس نے 19جنوری2022کو انکوائری رپورٹ میں راولپنڈی کے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، سی پی او ، سی ٹی او اور اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت 15افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد ان افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اسٹبلشمنٹ ڈویثرن کے معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت انکوائری اور انضباطی کارروائی کیلئے متعدد بار پنجاب حکومت سے statement of allegationsمانگے لیکن انہیں تاحال فراہم نہیں کئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید