• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان میں "ڈیرہ جات فسٹیول "کا آغاز

پشاور(جنگ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں "ڈیرہ جات فسٹیول "کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں منعقد ہونے والے آف روڈ چیلنج کے حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن ، ٹیگنگ اور اور معائنے کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈہ پور نے آف روڈ چیلنج میں حصہ لینے والوں میں ٹیگ تقسیم کیے اور انہیں خوش آمدید کیا۔واضح رہے کہ آج سے 6مارچ تک جاری رہنے والے "ڈیرہ جات فیسٹیول" کیلئے ملک بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جار ی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیصل امین گنڈہ پور کا کہناتھا کہ گزشتہ سال بھی لوگ اس فیسٹول سے محذوز ہوئے اور کافی پذیرائی ملی تھی اور اس سال بھی بہتر انتظامات کیے گئے ہیںتاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات فیسٹول ایک میگا ایونٹ ہے جو کہ شہر کے مرکزی سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسری آف روڈ جیب ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ شہر کے قریب سی پیک روٹ سے ملحقہ علاقوں سے گزرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کے تحت مقامی لوگوں میں امن ، محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافت اور روایات کو قومی سطح پر روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔ڈیر ہ جات فیسٹول کیلئے سیکورٹی انتظامات بھی فول پروف پلان کیے گئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مناسب وقفے پر کیمپس بھی لگائے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر آف روڈ چیلنج میں حصہ لینے والے مشہور ریسر صاحبزادہ سلطان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریک انہتائی خوبصورت بنایا گیا ہے اور گھجور کے درخت ٹریک کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں اور یہ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ایونٹ میں ملک بھر کے ریسر متوجہ ہوتے ہیں۔
پشاور سے مزید