• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے سانحہ پشاور کے بعد ضلعی پولیس افسران کو راولپنڈی ریجن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم دے دیا۔آر پی او نے سی پی او راولپنڈی اورجہلم ،چکوال واٹک کے ضلعی پولیس افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریجن بھر میں سکیورٹی کا از سر نوجائزہ لیتے ہوئے مذہبی مقامات ،اقلیتی عبادت گاہوں ، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریجن بھر میں حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اورتمام اضلاع میں اپنی نگرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ ،سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید