اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)سانحہ مسجد امامیہ پشاور کے شہداءکی نمازہ جنازہ میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے وفد نے شرکت کی ۔ نمازہ جنازہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی اقتداءمیں ادا کی گئی جس میں میں علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ عارف حسین واحدی،علامہ سید ناظر عباس تقوی، زاہد علی اخونزادہ ،علامہ حمید حسین امامی،سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر مذہبی ،سیاسی و تنظیمی شخصیات، مقامی عمائدین و عوام نے شرکت کی ۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ ملک بھر میں سانحہ پشاور کے کیخلاف اور شہدا ءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں پر امن احتجاج کیا جائےگا۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ حکمران شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظرآتے ہیں، واقعے کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور قاتلوں او ر ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو کیفرکر دار تک پہنچایا جائے۔