• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ کا جیل میں ٹرائل شروع، فرد جرم 12 مارچ کو عائد ہوگی

لاہور( این این آئی) سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کا آغاز ہوگیا ، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،ویڈیوز، فرانزک شواہد، ڈی این اے، گواہ چاالان کا حصہ ،5پراسیکیوٹر کی ٹیم دلائل پیش کر ے گی۔

گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت89 ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

پراسکیوشن کی جانب سے 40گواہان کو چالان کاحصہ بنایا گیا، پراسیکیوشن کے مطابق ویڈیوزاورڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ڈی این اے، چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد بھی چالان کا حصہ ہیں جبکہ پریانتھاکماراکوہجوم سے بچانیوالا فیکٹری منیجر بھی گواہوں میں شامل ہے۔

دو سپیشل پراسیکیوٹرزسمیت5پراسیکیوٹر پر مشتمل ٹیم کیس میں اپنے دلائل پیش کریگی ۔ عدالت نے ملزمان پر فردم جرم کے لئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اہم خبریں سے مزید