• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے مارچ کو لاہور کے عوام نے مسترد کر دیا ، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تمام وسائل جھونکنے کے باوجود بلاول زرداری کی کراچی سے روانہ ہونے والی ریلی سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں کر سکی ۔ بلاول عوام کے حقوق کے نام پر مارچ کرنے نکلے لیکن لاہور میں انتخابی مہم شروع کر دی جسے لاہور کے عوام نے مسترد کر دیا ۔ آپ سندھ کے وسائل سے پنجاب میں اپنی سیاست نہیں چمکا سکتے۔
لاہور سے مزید