پشا ور (لیڈی رپورٹر)چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس کی دوبارہ بحالی چترالی عوام کیساتھ ظلم کے مترادف ہے، بلاکس ختم کرنے کے جلد فیڈریشن آف پاکستان صوبائی حکومت سے رابطہ کریگی اور تمام متعلقہ فورم پربلاکس ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے چترال چیمبرآ ف کامرس کے سابقہ سینئر نائب صدر سردارولی، ایگزیکٹیو ممبر حاجی محمد فضل اور عتیق احمد پر مشتمل وفد سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ وفد نے چترال میں دوبارہ مائن اینڈ منرل بلاکس بحالی پر چترالی بزنس کمیونٹی کے تخفظات سے فیڈریشن آف پاکستان کو آگاہ کیا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ بلاکس ختم کرنے کے بعد مقامی لوگوں کو روزگاربھی میسر ہوگیاتھا، اس حوالہ سے کروڑوں روپے سے زیادہ ریونیوصوبائی حکومت کو جمع ہورہی ہے لیکن اب مائن اینڈ منرل اتھارٹی نے چترال میں دوبارہ مائن بلاکس بحال کردی ہے جو مائن اینڈ منرل ترقی کی بجائے نقصان کا سبب بن رہا ہے اور صوبائی حکومت کے آمدنی پر بھی کٹ لگنے کا باعث بن رہا ہے، یاد رہے کہ فیڈریشن آ ف پاکستان کے مطالبے پر صوبائی حکومت نے چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس ختم کردی تھی، صوبائی حکومت فوری طور پر چترال مائن بلاکس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔