اقوام متحدہ(اے ایف پی) امریکہ شمالی کوریاکیخلاف چین اور روس کی اقوام متحدہ کے ʼبنیادی متن کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرکو سفارتکاروں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادی چین اور روس کو شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کے ’’بنیادی‘‘ متن کی حمایت کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہے، شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک اور مبینہ میزائل تجربہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس موضوع پر سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے بعد غیرملکی خبررساںادارے کو بتایا کہ ہم چین اور روس کو ہمارے ساتھ شامل کرنا پسند کریں گے۔