• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، کارونجھر کے پہاڑی علاقے سے دور قدیم لکڑی سے تراشا ہوا انسانی مجسمہ برآمد

تھرپارکر(رپورٹ عبدالغنی بجیر) تھرپارکر میں کارونجھر کے پہاڑی علاقے سے دور قدیم کا لکڑی سے تراشا ہواانسانی مجسمہ برآمد۔دو روز بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ماہرین کی ٹیم نگرپاکر پہنچ کر تحقیق کرے گی۔معلومات کے مطابق نگرپارکرمیں کارونجھر کے پہاڑی علاقے ڈونگری میں زمین مالک الھرکھیو کھوسو کے مطابق انہیں اپنے کھیت کے قریب سے دور قدیم کا انسانی مجسمہ ملا ہے۔جو پتھریلی زمین میں دبا ہوا تھا۔مجسمے میں ایک شخص ہاتھ میں اوڑھی ہوئی چادر لیئے ہوئے ہے، نقش و نگار سے تراشا گیا مجسمہ مکمل طور پر اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔تھرپارکر کے نامور ادیب و محقق خالد کمہار کے مطابق یہ مجسمہ بدھ مت اور چینی کلچر سے مشابہت رکھتا ہے جو کہ صدیوں پرانہ لگتا ہے۔اور اس میں ایسی لکڑی استعمال کی گئی ہے جس کی خوشبو تاحال برقرار ہے اور اس پر مختلف پہلوئوں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاھ نے جیونیوز پر نشر خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی آثار قدیمہ کو حکم دیا ہے کہ مجسمہ سرکاری تحویل میں لیا جائے اور اس پر ماہرین سے تحقیق کرائی جائے۔ڈی جی آثار قدیمہ عبدالفتح شیخ نے جنگ کو بتایا کہ دو روز بعد ماہرین کی تین رکنی ٹیم نگرپاکر پہنچ کر مجسمے پر تحقیق شروع کرے گی اور اسے محفوظ بنائے گی۔
اہم خبریں سے مزید