• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) اسرائیل اور ایران کے مابین حملوں کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی 6ہزار پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ایئر پورٹ متاثر ہوا ہے۔ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ایئرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ایئرپورٹس کی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔ اردن کے امان کوئین عالیہ ایئرپورٹ سے روزانہ 40 ملکوں کے 81 ایئرپورٹ کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ شام کے دمشق ایئرپورٹ سے 13 ملکوں کی ملکوں کے 20 ایئرپورٹ پر سروس فراہم کی جاتی ہے۔ عراق کے بغداد ایئرپورٹ سے 18 ممالک کے 32 ایئرپورٹ کی پروازیں آتی جاتی ہیں۔ ایران کے تہران ایئرپورٹ سے 23 ملکوں کے 51 ایئرپورٹ پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے۔ لبنان کے بیروت ایئرپورٹ سے 26 ممالک کے 49 ایئرپورٹ کیلئے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق ان ایئرپورٹس کی ایک دن میں تین ہزار پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید