• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل پریژنز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اسلام آباد ہائیکورٹ سے منسلک کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر) اڈیالہ جیل کے پریژنز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو اسلام آبادہائی کورٹ سے منسلک کرنے کافیصلہ کرلیاگیا،سسٹم کے ذریعے قیدیوں کی جیل منتقلی ، عدالتی تاریخیں، جرائم کی تفصیلات، اپیلوں کی مدت وغیرہ معلوم ہوسکے گی ،ذرائع کاکہناہے کہ قیدیوں سے متعلق ڈیٹاتک رسائی کے لئے اس فیصلے کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدام قراردیاجارہاہے،قبل ازیں ملک بھرکی جیلوں کے قیدیوں کا ڈیٹا رجسٹروں پر درج کیا جاتا تھا ،یہ ریکارڈ مرتب کرنااور اس تک رسائی خاصا مشکل امر تھا،جیل کے ڈیٹا میں قیدیوں کی جیل منتقلی ، ان کی عدالتی تاریخیں، جیل منتقلی، طبی تاریخ، پیرول اور جرائم کی تفصیلات، اپیلوں کی مدت ،سزاؤں کی تفصیل ،ان کی رہائی کی تاریخ ، ان کے فنگر پرنٹس وغیرہ شامل تھے ، حکومت پنجاب نے فوجداری نظام انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے جیلوں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت محسوس کی اور اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے اس مقصد کے لیے پریژنز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (PMIS) تیار کیا ، اس سسٹم سے جیل کے معاملات پر مؤثر کنٹرول اور انتظام کو یقینی بنایا گیاہے اور مذکورہ تمام تفصیلات کو کمپیوٹرائزڈکر دیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے ڈیٹاتک رسائی کے لئے جیل حکام سے رابطہ کیااورممبر انسپکشن اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم سے تفصیلی میٹنگ کی گئی جس میں اڈیالہ جیل کے پریژنز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو اسلام آبادہائی کورٹ سے منسلک کرنے کافیصلہ کیاگیا، تاکہ عدالتی عملہ ڈیالہ جیل کے اسلام آباد سے متعلق قیدیوں اور حوالاتیوں کے ڈیٹا سے باآسانی استفادہ کرسکے ۔
اہم خبریں سے مزید