• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے 24 گھنٹوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا نتاسب 79 فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید