• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کو امدادی رقوم کی ادائیگیوں کو ریٹیل ماڈل پر منتقل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریزکو امدادی رقوم کی ادائیگیوں کو ریٹیل ماڈل پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے یہ فیصلہ ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظرکیا گیاہے، ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی کے مطابق پیر سے مستحقین کو ملک بھر میں ادائیگیاں صرف ریٹیل نیٹ ورک ماڈل کے ذریعے کی جائیں گی جو کہ کیمپ سائٹس پر مبنی سابقہ تقسیم کے نظام کی جگہ لے گا تاکہ مستحقین بالخصوص خواتین کو موسمی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری BISP ڈاکٹر طاہر نور نے کی۔ اجلاس میں پارٹنر بینکوں کے نمائندگان اور بی آئی ایس پی کے زونل عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی تقسیم کے حتمی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ڈاکٹر طاہر نور نے اس موقع پر کہا کہ ریٹیل ماڈل کے تحت مستحقین اپنی قریبی مجاز دکانوں سے ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔ انہوں نے BISP کے عملے کو ہدایت کی کہ ہر مستحق کو اس کی مکمل رقم باقاعدہ رسید کے ساتھ فراہم کی جائے۔اجلاس کے دوران بینک نمائندگان نے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جن میں ریٹیل ایجنٹس کی تعیناتی، نقد رقم کی دستیابی، بائیومیٹرک تصدیق کا عمل اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم شامل تھے۔ مزید برآں مستحقین کو اس تبدیلی سے آگاہ کرنے کے مؤثر طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید