• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ترک صدر اردوان سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت کے تناظر میں خطے کی گہری تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کے فوجی حملوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید