پشاور(نمائندہ جنگ، اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے حفاظ قرآن طلبہ کو حفظ کے اضا فی 20نمبرز نہ دینے کیخلاف دائر رٹ پر پاکستان میڈیکل کمیشن اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا جبکہ دیگر رٹ درخواستوں کو یکجاکرلیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل کمیشن نے نئی ایڈمشن پالیسی میں حفظ کے 20اضافی نمبر شامل نہیں کئے جو غیرقانونی ہے۔ جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے والے حفاظ قرآن کی رٹ پر دوران سماعت انکے وکیل عباس خان سنگین ایڈوکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔