• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھوک سے گیند چمکانا ٹیمپرنگ قرار، نئے کرکٹ قوانین کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نےکرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ۔ نئے قانون کے مطابق گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ بدھ کوجاری اعلامیہ کے مطابق ایم سی سی کے نئے قوانین کے باعث یکم اکتوبر سے گیند پر تھوک لگانے کے عمل کو بال ٹیمپرنگ تصور کیا جائے گا۔اس سے قبل عالمی وبا کورونا کے باعث آئی سی سی نے تھوک سے گیند چمکانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کا مقصد کھلاڑی کی صحت کی حفاظت تھا۔ بیٹر کے کیچ آؤٹ کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے ، اگر اوور ختم نہیں ہوا تو کیچ آؤٹ پر نیا آنے والا بیٹر ہی اگلی گیند کا سامنا کرے گا۔ کیچ کی صورت میں اسٹرئیکر اینڈ تبدیل نہیں ہوگا ، میدان میں کسی جانور یا شخص کے آنے کی صورت میں امپائر ڈیڈ بال قرار دینے کا اہل ہوگا۔ وائیڈ کا فیصلہ بولر کے رن اپ سے قبل بیٹر کی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا ، رن اپ کے دوران اگر بیٹر پوزیشن تبدیل کرے تو وائیڈ کے فیصلے پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔ بولر کے رن اپ کے دوران فیلڈر کی غیر ضروری موومنٹ پر بیٹنگ ٹیم کو پانچ پنالٹی رنزملیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ اقدام سوئنگ کے اثر و رسوخ کو ختم کردے گا۔ اس کے علاوہ قوانین بنانے والی کمیٹی نے بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بیٹر کو کراسنگ کے باوجود اسٹرائیک سنبھالنے سے بھی روک دیا۔ آئی سی سی نے “منکڈنگ” کو بھی رن آئوٹ کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔گیند ڈیلیوری سے قبل نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھلاڑی کریز چھوڑنے پر آئوٹ ہوسکتا ہے۔ اسٹرائیکر کے گیند ہونے سے قبل رن آئوٹ پر گیند اوور میں نہیں شامل نہیں کی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید