کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا تو 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا، اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچا لیکن سری لنکا کوالیفائی کرگیا تو سیمی فائنل ون کولمبو میں ہوگا، سری لنکا اگر بھارت کے علاوہ کسی بھی ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے تو میچ کولمبو میں ہوگا، سری لنکا اور بھارت کا سیمی فائنل میں ٹاکرا ہونے کی صورت میں سیمی فائنل بھارت میں ہوگا۔ اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل میں نہ پہنچے تو سیمی فائنل ون کول کتہ میں اور سیمی فائنل ٹو ہر صورت میں ممبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کا سیمی فائنل پاکستان کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہوا تو میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا، اگر پاکستان فائنل میں کوالی فائی کر گیا تو نریندر مودی کے شہر احمد آباد سے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی چھن جائے گی اور فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔