• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں رسائی کی امید، ہاکی ٹیم کوالیفائی راؤنڈ کیلئے مصر روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم مصر روانہ ہوگی ۔ ٹورنامنٹ اسماعلیہ میں کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ میں منیب الرحمان ، علی رضا (گول کیپر)، عماد شکیل بٹ، (کپتان) ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد حماد اور عمیر ستار شامل ہیں۔ ورلڈکپ اسی سال جرمنی اور نیدر لینڈ میں منعقد ہوگا، چاربار کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین کے ساتھ پول بی میں ہے ۔ پہلا میچ یکم مارچ کو چین، دوسرا اگلے روز ملائشیا اور تیسرا میچ چار مارچ کو آسٹریلیا سے ہوگا ۔ روانگی سے قبل کپتان عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولت کے ساتھ رخصت کیا گیا ہے، ایونٹ میں بہتر کار کردگی دکھانا ہوگی ۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید بہتر نتائج کیلئے پر امید ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھول کر توجہ مستقبل پر ہے، قوم اچھی پرفارمنس کیلئے دعا کرے۔ پاکستان نے 1971 میں اسپین، 1978 میں ارجنٹائن ، 1982 میں بھارت اور 1994 میں آخری بارشہباز سنیئر کی قیادت میں آسٹریلیا میں ہاکی ورلڈکپ جیتا تھا۔

اسپورٹس سے مزید