اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے بریت کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مہلت کی استدعا پر کیس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ احسن اقبال کے وکیل کے آنے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ دوبارہ سماعت ہوئی تو سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کا عمل آگے نہ بڑھا ، ہمیں بریت کے خلاف عدالتی حکم چیلنج کرنے کا وقت دیا جائے ۔