اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن پی ٹی آئی کے بکنے والے ارکان کا گھیراؤکریں گے ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر کے پاس نااہلی کے اختیارات ہیں‘ تحریک عدم اعتماد کے لیے انہیں 172 ووٹ لازمی لانے پڑیں گے اور پی ٹی آئی کے لوگ بکنے اور بَکنے کے عمل میں شامل افراد کا سیاسی گھیراؤ کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اپیل کی ہے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی ووٹنگ کے روز اسمبلی کے باہر ہوں گے اور جیتنے کے بعد ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں گے۔