• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18مارچ کو ملتان میں عظیم الشان عوامی دھرنا ہوگا، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مسجد پھول ہٹ کے باہر مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ سے خطاب میں کہا کہ18 مارچ کو ملتان میں عظیم الشان عوامی دھرنا ہوگا ۔عوام کے مسائل کا حل اور اس کی آواز اٹھانا جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ کرے گی۔موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے لہذا اب اس حکومت کا بھی رہنے کا کوئی حق نہیں۔عمران خان نے چار سالوں میں صرف جھوٹ کی سیاست کی ۔ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھا۔پی پی، ن لیگ میں موجود چہرے آج تحریک انصاف میں موجود ہیں۔ کرپٹ اور عوام دشمن یہ سیاسی جماعتیں عوام کو قطعا ریلیف مہیا نہیں کر سکتیں ۔
ملتان سے مزید