• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑاکا طیارے پاک فضائیہ میں شامل، چینی ساختہ جے 10 سی جدید فائٹر ایئر کرافٹ فضا سے زمین پر مار، بحری جہاز تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جے ٹین سی تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کر لئے گئے ،چینی ساختہ جدیدفائٹر ائر کرافٹ فضاء سے فضاء اور زمین پر مار کر سکتا ہے،بحری جہاز تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طیاروں کی شمولیت پر خوشی ،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھ سکتا نہ کوئی بیرونی طاقت ہم پردبا ونہیں ڈال سکتی ،جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر خوشی ہے.

فضا ئی مظاہر ہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر یقین مزید پختہ ہوگیاہے،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،مسلح افواج کے باعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردبا ونہیں ڈال سکتی ، ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ ہم ایک چیلنجنگ دورمیں رہ رہے ہیں ،جے ٹین سی کی شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی،خطے میں امن کیلئے پاک چین تعاون مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے ٹین سی تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کر لئے گئے ہیں۔طیارے فضا سے فضاء ، زمین اور سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جے ٹین سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جدید فائٹر ایئرکرافٹ بحری جہاز تباہ کرنے والے موثر میزائلوں سے لیس ہے۔

جے ٹین سی بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے، جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجود ہے، فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، جے ٹین سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ، بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے، جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کامرہ میں جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 40 برس کے بعد نئے طیارے پاکستان آئے ہیں، اس سے قبل جب ایف 16 آئےتو پاکستانی ائیر فورس میں خوشی کی لہر جاگ اٹھی تھی۔

اہم خبریں سے مزید