• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا کیسز میں اضافہ90 لاکھ آبادی والے شہر میں لاک ڈاؤن لگ گیا

بیجنگ (جنگ نیوز )چین نے اومی کرون کے باعث کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 90 لاکھ کی آبادی کے شمالی مشرقی شہر چنگ چن کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔ ضرورت کی اشیا لینے کیلئے گھر کا ایک فرد دو دن کے بعد باہر جا سکتا ہے۔ تمام شہریوں کو وقفوں سے تین مرتبہ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔اس کے علاوہ غیر ضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے اور مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔جمعے کو چین میں کورونا کے 397 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 98 جیلین صوبے میں سامنے آئے۔
اہم خبریں سے مزید