پشاور (جنگ نیوز)صدر ہیومن رائٹس کونسل خیبر پختونخوا شاکر نواز خان نے وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب مزدور کافی پریشان ہیں ۔یوٹیلٹی سٹورز میں گھی ہمیشہ نایاب ہوتا ہے ۔رمضان کی آمد سے قبل حکومت گھی ‘چینی ‘چائے اور دالیں مزید سستا کرے کہ غریب مزدور آسانی سے اپنے بچوں کیلئے سامان خرید سکیں ۔