• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس اہلکاروں کے ہوٹلوں اور بازاروں میں مفت کھانے پر پابندی عائد

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر پشاورقاسم علی خان نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہوٹل اور بازاروں سے مفت کھانے پینے کی اشیاء لیجانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ جس اہلکارکے خلاف بھی ایسی شکایت ملی تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں جاری مراسلہ کے مطابق مختلف ذرائع سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ بعض پولیس اہلکار ہوٹلوں اور بازاروں سے مفت کھانے اور پینے کی اشیاء لیتے ہیں جو ایک غیراخلاقی عمل ہے۔
پشاور سے مزید