• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پرائمری سکول ٹیچرز ایسو سی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی

پشاور ( وقائع نگار )آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام اساتذہ اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکل آئے جمعرات کے روز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپ گریڈیشن کے لیے سول کوارٹرز سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی علی امین خان گنڈا پور اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہم سرپلس بجٹ پیش کرنے والے ہیں ہمارا صوبہ ماشاء اللہ خود کفیل ہے 158 ارب روپے سرپلس ہیں ہمیں اس بات پر یقین اور خوشی ہےلہذا اب پرائمری اساتذہ اپگریڈیشن جس کی تحریک انصاف کی حکومت نے منظوری دی تھی اس کے لیے 5 یا 6 ارب روپے کوئی بڑی بات نہیں وزیر اعلی کے پاس صوابدیدی اختیارات ہیں وہ بجٹ کے دوران کوئی بھی پیکج بجٹ میں شامل کر سکتے ہیں اور ہمارے وزیر اعلی ایک دبنگ وزیر اعلی ہیں وہ یہ کر بھی سکتے ہیں۔
پشاور سے مزید