• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور میں لیکروس کلینک اور اکیڈمی کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن نے ہزارہ ڈویژن لیکروس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پیس کالج ہری پور میں لیکروس کلینک اور لیکروس اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن سید سالار جہان کے زیرِ نگرانی گراس روٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت لیا گیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں لیکروس کو فروغ دینا ہے، جس کے لیے مفت لیکروس اسٹکس اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ لیکروس اکیڈمی کا افتتاح پرنسپل پیس کالج ہری پور خالد جدون اور ڈائریکٹر اسپورٹس محترمہ دانش خان نے مشترکہ طور پر کیا۔ تربیتی سیشن کی نگرانی سیکرٹری ہزارہ ڈویژن لیکروس ایسوسی ایشن محترمہ مقدس طارق، بین الاقوامی لیکروس کھلاڑی محترمہ مومنہ طارق، محترمہ گل پری اور انجینئر طیفور زرین نے کی۔
پشاور سے مزید