پشاور(جنگ نیوز)ڈی پی او کی زیر صدارت پولیس افسران کی اہم میٹنگ،محرم سیکورٹی پر بریفنگ،علاقہ مشران و مذہبی اکابرین کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے ہر قدم اٹھائینگے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت پولیس افسران کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر شریک ہوئے میٹنگ میں آمدہ محرم الحرام کی سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیس نفری،موبائل گشت،ناکہ بندی پوائنٹس سمیت تمام امور پر افسران نے ڈی پی او ڈیرہ کو بریف کیا جس پر ڈی پی او ڈیرہ نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے ایریا میں سیکورٹی انتظامات کو خود دیکھیں گے۔ سیکورٹی میں کسی بھی قسم کی کمی و خامی نہیں رہنی چاہئے،علاقہ مشران و مذہبی اکابرین کو ساتھ لیکر چلیں گے۔