• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ انٹر کلب تھرو بال چیمپئن شپ یونائیٹڈ سٹار نے جیت لی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ نوشہرہ انٹر کلب تھرو بال چیمپئن شپ کے فائنل میں یونائیٹڈ سٹار نے شاہین کلب کودو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ یونائیٹڈ سٹار کے کپتان وقاص خان، احمد حسین اور واصف نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، شاہین کلب کی جانب سے اسد خان، حسنین اور سفیان نے اچھا کھیل پیش کیا۔ اختتامی تقریب میں حاجی گل نواز مہمان خصوصی تھے جنہوںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید