• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد چیمبرنے وفاقی وزیر خزانہ کے بیان کی تردید کر دی

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ کے اس بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ چیمبر نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے ٹیکس مراعات کے خاتمے کی سفارش کی ہے۔ چیمبر کا ہمیشہ سے اصولی مؤقف رہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی معاشی بحالی، صنعتی ترقی اور سماجی استحکام کے لیے مراعات کا تسلسل ناگزیر ہےنئے ضم شدہ اضلاع کے لیے ٹیکس نظام کی کمیٹی کے رکن اور سابق صدر چیمبر زاہد اللہ شنواری نے بھی اپنی سفارشات میں فاٹا/پاٹا کے لیے ٹیکس مراعات کے تسلسل کو ملکی ترقی اور علاقائی انضمام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے-
پشاور سے مزید