ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی،سابق صوبائی وزیر رائے منصب علی،اختر بھٹہ،ڈاکٹر غلام نبی نے اپنے مشترکہ بیان میں شیخ رشید احمد کے پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین،سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ جو معمولی نوکری کی خاطر میاں نواز شریف کی چوکھٹ پر سارا سارا دن بیٹھے رہتے تھے شیخ رشید ق لیگ کے قائدین سے اپنے نازیبا رویے کی معافی مانگیں۔