• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور پاکستان بھارتی میزائل گرنے کی مشترکہ تحقیقات کریں، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے پاکستانی حدود میں حادثاتی طور پر انڈین میزائل کے فائر ہونے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، چینی وزارت کے ترجمان زاہو لیجیان نے پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں ، معلومات کے تبادلے اور نوٹی فکیشن مکینزم قائم کریں تاکہ اس طرح کے واقعات کو دہر ائے جانے سے روکا جاسکے، انہوں نے دونوں ممالک سے مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا ،روز مرہ کی بریفنک کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں اور خطے کی سلامتی واستحکام قائم رکھنا دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات اور رابطے کو بحال کریں اور میزائل حادثے کی مکمل تحقیقات کریں ،معلومات کے تبادلے اور نوٹی فکیشن مکینزم کو قائم کریں، قبل ازیں جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے چین کے سابق اتاشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ا س دعوے کی تحقیقات کریں کہ بھارتی سرزمین سے فائر کئے جانے والا میزائل حادثاتی طور پر چلا تھا ، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس اس بلا اشتعال اقدام کا کیا جواز ہے جس کی شدید مذمت کی جانی چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید