• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز ”عشرت میڈ اِن چائنا“ کی ملک بھر میں شاندار نمائش جاری

کراچی (جنگ نیوز) جیو فلمز کی انٹرٹینمنٹ سے بھر پور فلم ”عشرت میڈ اِن چائنا“ کی ملک بھر میں شاندار نمائش جاری ہے۔ ”جیوفلمز“ کے بینر تلے مینٹریو(Mintrioٌ) کی پیشکش کو دیکھنے کیلئے ملک بھر کے مختلف سنیما گھروں کے باہر ہر عمر کے لوگ فلم دیکھنے آرہے ہیں ۔ محب مرزا کی ڈائریکشن میں تخلیق کی گئی پہلی فلم کو دیکھنے والوں نے اسے سراہا ہے ایکشن، کامیڈی، تھرل اور رومانس کے مصالحوں سے بنائی گئی دلچسپ کہانی میں محب مرزا ہیرو جبکہ صنم سعید ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ لورین، شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفی چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید