کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے باعث کئی شہروں میں 5کروڑ 10لاکھ افراد کو لاک ڈائون کردیا گیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں ، برینٹ کروڈ کی قدر میں 7.89ڈالر یا 7.4فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 99.01ڈالر فی بیرل ہوگئی ، امریکی تیل کی قیمت میں 8.11ڈالر یا 7.9فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 94.90ڈالر فی بیرل ہوگئی ،قبل ازیں منگل کو برینٹ کروڈ کی قدر میں 10فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 97.44اور امریکی تیل کی قیمت 93.54ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئی تھیں۔