• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے نواحی علاقوں میں بی آر ٹی فیڈر سروس شروع نہ ہو سکی

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر نواحی علاقوں میں بی آر ٹی فیڈر سروس شروع نہ ہو سکی جسکے باعث اہل پشاور کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ طلبہ کو آمد و رفت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے نواحی علاقوں کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حیات آباد اور دیگر علاقوں کی طرح ہمیں بھی بی آر ٹی بس فیڈر کی سہولت دی جائے تاکہ ریلیف مل سکے نواحی علاقہ پلوسئی ،ناصر باغ روڈ ،ریگی ماڈل ٹاون اور ملحقہ علاقے تا حال بی آر ٹی بس فیڈر کی سہولت سے محروم ہیں جس سے مذکورہ علاقہ عوام اور بالخصوص طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اہلیان علاقہ کے مطابق دیگر علاقوں میں فیڈر سروس شروع کی گئی ہے تو صوبائی حکومت کو چاہئے مزید علاقوں کو بی آر ٹی فیڈر سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے ۔
پشاور سے مزید