کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماؤنٹ مونگانوئی میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ا نگلش ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ بھارتی ٹیم 134رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چارلی ڈئین نے 4 وکٹیں لیں ۔ انگلینڈ نے ہدف چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔