ملتان (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس فیز ٹو کے مقابلے کے نتائج کی تیاری شروع کردی گئی ہے اور اس مقابلے کے لئے نامزد ملتان سمیت ملک کے36 شہروں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی ویری فکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ڈیٹا ویری فکیشن کے بعد مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے شہروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گاجبکہ 2رکنی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے جس میں ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی نجیب اسلم اور ممبر اربن یونٹ جہانگیر سومرو شامل ہیں۔