کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں تاہم وہ تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے اسکواڈ سے الگ ہوئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد یوسف لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔