• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا ASC سینٹر نوشہرہ کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو آرمی سروس کور (اے ایس سی) سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میجر جنرل عثمان حق کو آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک کے بیجز لگائے۔تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے امن اور آپریشن دونوں طرح کی صورتحال کے دوران آرمی سروس کور کی خدمات اور لاجسٹک سپورٹ کی تعریف کی۔

اہم خبریں سے مزید