• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ماضی کے ناکام اقتصادی ماڈل پر واپس نہیں جاسکتا، چانسلر

لندن (پی اے) برطانیہ ماضی کے ناکام اقتصادی ماڈل پر واپس نہیں جاسکتا۔ یہ بات رشی سوناک نے کہی ہے۔ ایبرڈین میں سکاٹش کنزرویٹو کانفرنس میں وڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر نے کہا کہ ٹریژری کی طاقت نے وبا کے دوران برطانیہ کے تمام حصوں کی مدد کی ہے۔ انہوں نے صرف 2 منٹ کی تقریر میں کانفرنس کو بتایا کہ وہ ہر علاقے اور کمیونٹی میں زیادہ بڑا موقع دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے ملک کو سب سے زیادہ ضرورت تھی تو برطانیہ کی ٹریژری کی طاقت ہر شہری کے سپرد کر دی گئی، خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو۔ ہمارے اقدامات کارگر رہے نہ صرف ہم اب یورپ میں سب سے زیادہ کھلے معاشروں میں سے ایک ہیں بلکہ جی 7 میں سب سے زیادہ تیزی سے نمو پانے والی معیشت ہیں، ابھی ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں اور بحالی جاری رکھی ہے، ہم ماضی کے ناکام اقتصادی ماڈل پر واپس نہیں جا سکتے جو کم پیداواریت اور غیر مساوات کا حامل ہے۔ ہمیں نیا راستہ طے کرنا چاہئے، جو ملک کے ہر علاقے اور کمیونٹی کو زیادہ بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ چانسلر کے بجٹ میں لیونگ اپ اور کمیونٹی اونر شپ فنڈز کے ذریعے پورے سکاٹ لینڈ کے 13 منصوبوں کے لئے 173 ملین پونڈ رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اپنے ملک کے ہر حصے کے لئے مواقع اور نمو کا موقع فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بنایا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے میں سکاٹ لینڈ بھی حصے دار ہو۔

یورپ سے سے مزید