• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی ہر سازش ناکام بنا دینگے، شہباز شریف

اسلام آباد (ایوب ناصر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صد اورر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے.

 رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی ہر ساز ش ناکام بنا دیں گے .

 تحریک عدم اعتماد کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین سے ذاتی عناد رکھیں اور ان کی جان کے دشمن بن جائیں ، عمران خان نے ملک کی معیشت کو ڈبو دیا ہے ان کے نہ بھیجنے کا مطلب ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرناہے امید ہے’’ خان صاحب‘‘ ضدنہیں کریں گے بلکہ ارکان قومی اسمبلی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے استعفٰی دینے کو ترجیح دیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید