تہران (جنگ نیوز )ایران نے گزشتہ برس کم از کم 280 افراد کو سزائے موت دی ،تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے خصوصی رپورٹر جاوید رحمٰن نے واضح کیا کہ2021میں جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے، ان میں منشیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق موت کی سزا پانے والوں میں 10خواتین بھی شامل تھیں۔جاوید رحمٰن نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ280سے زائد افراد کو منشیات یا اس کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت ایرانی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی اور بعد میں ان پر عمل بھی کر دیا گیا۔