• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ون ویلنگ پر 15 نوجوان گرفتار ،موٹر سائیکل بھی ضبط

پشاور( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنے پر 15 منچلے نوجوانو ں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری اور چیف کیپٹل پولیس محمد اعجاز خان کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 15 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا۔ عباس مجید مروت نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔
پشاور سے مزید