پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور پولیس حکام نے مبینہ طور پر ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر تھانہ تاتارا کے ایس ایچ او اوران کے گن مین کو معطل کرکے انہیں پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ، اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق تاتارا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر عمران اللہ اور ان کے گن مین سعادت خان کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کردیا جبکہ ان دونوں اہلکاروں کو الگ الگ چارج اور الزامات سے متعلق سمری بھی بھیجی جائے گی۔ ایس ایچ او اور ان کے گن مین کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے سی سی پی او اور دیگر افسران کو بھی ان کی معطلی کا آرڈر بھجوا دیاگیا ہے۔