• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ گیریژن میں اسلحہ کے گودام میں آتشزدگی، نقصان نہیں ہوا

اسلام آباد ( وقائع نگار )سیالکوٹ گیریژن میں گولہ بارود کے شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم اس پر بروقت قابو پالیا گیا۔اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ گیریژن میں اسلحہ کے گودام میں شارٹ سرکٹنگ کے ذریعہ آگ لگی ہے تاہم بروقت کارروائی کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید