• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایف سی چوکی پر راکٹ سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے حیات آباد میں ایف سی چوکی پرنامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کردیا تاہم راکٹ نہیں پھٹا جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے فائر ہونے والا راکٹ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،راکٹ چوکی کے قریب نہر میں گر گیا جوخوش قسمتی سے نہیں پھٹا،کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا، حیات آباد پولیس کے مطابق گزشتہ شب پشاور کے پوش علاقے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے نزدیک واقع ایف سی کی چوکی پر نامعلوم افراد نے راکٹ لانچر سے فائر کردیا تھا ،راکٹ چوکی کے قریب نہر میں گر گیا تھا جوخوش قسمتی سے نہیں پھٹا اورا س سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور فائرہونے والے راکٹ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ تھانہ حیات آباد پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف رپورٹ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید