• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، فیصل کنڈی

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نہیں حکومت خود او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہ کانفرنس پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کریڈٹ ہے۔ ہم او آئی سی اجلاس میں رخنہ نہیں چاہتے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی، عمران ٹائیگر فورس کے رکن بن چکے ہیں۔سپیکر قرارداد جمع ہونے کے 14روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔آرٹیکل2/95کے تحت اجلاس بلائے جانے کے7دن کے اندر ووٹنگ ہونی ہے، ووٹنگ کی تاریخ 28 مارچ بنتی ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید