• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی اجلاس میں دھرنا، ایک کال کے سامنے اپوزیشن لیٹ گئی، شیخ رشید

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے او آئی سی اجلاس سے متعلق اپوزیشن کے دھمکی آمیز بیان پر کہا ہے کہ ذمہ داروں کا ایک فون آیا اور آپ نوے کے زاویئے پر لیٹ گئے‘ بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹےوہ کہہ رہاہے اگر اجلاس نہ بلایا گیا تو او آئی سی کے خلاف اسمبلی میں دھرنا دیں گے‘کسی کا باپ بھی کانفرنس نہیں روک سکتا،او آئی سی کو ناکام بنانے والوں پر تین دفعہ لعنت بھیجتا ہوں‘ یہ لوگ اپنی شکل دیکھیں ‘کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرکے دکھائے‘میں اس کو بتاؤں گا کہ اس کا نتیجہ کیانکلے گا اور ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی‘میرا دل گواہی دے رہا ہے کہ اتحادی عمران خان کا ساتھ دیں گے اور منحرف اراکین بھی واپس آ جائیں گے ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھے اس بات کا دکھ ہوا کہ وہ بلاول جس کے ابھی سیاست میں دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے وہ کہہ رہا ہے کہ ہم دھرنا دیں گے، شکل دیکھو اپنی، او آئی سی کے خلاف دیں گے؟ ۔انہوں نے کہا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں آپ پر جو او آئی سی کو ناکام کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ سامراجی ایجنٹ ہے وہ بھارت کی خواہش کو خبر بنانا چاہتا ہے، شہباز شریف صاحب یہ نہ ہو کہ آپ کی اچکن 10 سال کیلئے نیکر میں بدل جائے۔
اہم خبریں سے مزید