• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آئین کے آرٹیکل186کے تحت ریفرنس بھیجتے ہیں تو سپریم کورٹ پر جواب دینا لازم ہے،سلمان اکرم راجا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون ، سلمان اکرم راجہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب صدر مملکت آئین کے آرٹیکل186 کے تحت ریفرنس بھیجتے ہیں تو یہ سپریم کورٹ پر ایک طرح سے لازم ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ سپریم کورٹ کہے کہ ہم اس ریفرنس پر غور ہی نہیں کریں گے اس کا جواب ہی نہیں دیں گے۔اس ریفرنس کے باعث پارلیمان میں جو سرگرمی ہونی ہے وہ نہیں رکے گی ماسوائے یہ کہ سپریم کورٹ حکم امتناع نہ جاری کردے ۔آئین یہ کہتا ہے کہ اگر کوئی کام کسی مدت میں کرنا ہے جو آئین میں دی گئی اور وہ کام اس مدت میں نہیں ہوتالیکن اس کے بعد کسی دن ہوجاتا ہے اس وجہ سے وہ کام کالعدم نہیں ہوگاکہ وہ آئین کی دی گئی مدت میں سر انجام نہیں دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید