• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس عدالت کیخلاف سیاسی طور مہم شروع کر دی گئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اختیارات سے تجاوز سے متعلق کنول شوزب کیس میں وفاقی وزیر اسد عمر کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اس عدالت کے خلاف سیاسی طور مہم شروع کر دی گئی ہے ، جب معاملہ یہاں زیر التوا ہے تو حقائق کے توڑ مروڑ کر پیش کرنا درست نہیں۔ اسد عمر اسی سیاسی جماعت کے ہیں ، ان پر مکمل اعتماد ہے ، وہ ریکارڈ دیکھ کر عدالت کی معاونت کرینگے۔ پیر کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی تو کنول شوزب کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ کنول شوزب کی جانب سے ہمسایوں سے صلح کے بعد کیس نمٹانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہاگیا کہ راضی نامہ کے باوجود سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید